فیکٹ چیکر محمد زبیر کی ضمانت عرضی خارج | 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

نئی دہلی //آلٹ نیوز کے بانی شریک اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے ضمانت عرضی کو خارج کرتے ہوئے انھیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی پولیس نے سماعت کے دوران زبیر کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے اس تعلق سے کہا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ کی جا رہی جانچ کے دوران ضمانت دینے کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد پولیس محمد زبیر کو جیل لے کر چلی گئی۔