واشنگٹن //سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک 'غلط معلومات اورسنسنی خیزی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی نیوز فیڈ میں تبدیلی لا رہے ہیں اور اسے بہتر اور قابل اعتبار بنانے کے لیے صارفین سے سروے کیا جائے گا۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کہنا ہے کہ 'اچھی معیار کی خبروں' کو ترجیح دینے کے لیے صارفین سے پوچھا جائے گا کہ وہ کون سے ذرائع سے ملنے والے خبروں پر زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کے سروے کے ذریعے یہ جاننے کی کوششں کی جائے گی کہ وہ کس کی خبر پر اعتبار کرتے ہیں۔فیس بک کے بانی نے کہا کہ فیس بک پر صارفین کی نیوز فیڈ میں اب خبروں سے متعلق مواد چار فیصد تک ہو گا جو کہ پہلے پانچ فیصد تھا۔فیس بک اس حالیہ اقدام کے ذریعے سوشل میڈیا جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹنا چاہتا ہے۔دوسری جانب ٹویٹر کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخاب میں چھ لاکھ 77 ہزار سے زیادہ امریکی صارفین نے روس کے نقلی یا بوٹ اکاونٹس کو فالو کیا یا اْن کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔