مینڈھر //مینڈھر کے پیر بابا علاقے میں فوج کی طرف سے مقامی لوگوں کیلئے افطارپارٹی کا اہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں عام لوگوں کے ساتھ علماء نے بھی شرکت کی ۔انہوںنے افطارکیا اور ساتھ ہی فوج کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔اس موقعہ پر امن و امان و بھائی چارے کیلئے دعائیں کی گئیں۔مقامی لوگوںنے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے مثبت پیغام جاتاہے ۔