رام بن/انڈین آرمی نے گورنمنٹ گرلز سکول کو ایک ویڈیو پروجیکٹر سسٹم اور رام بن مدرسہ کے طلاب میںکاپیاں اور اسٹیشنری تقسیم کی۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میںفوج، سول اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد طلاب نے شرکت کی۔فوج کی جانب سے یہ سٹڈی میٹریل رام بن مدرسہ اور ویڈیو پروجیکٹر سسٹم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو فراہم کرنے کا مقصد علاقہ میں تعلیمی انفراسٹریکچر کو فروغ دینا اور قومی پالیسی بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو کو مزید مستحکم کرنا تھا۔تبلیغی جماعت کے امیر ماسٹر امجد حُسین اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے پرنسپل اور طلاب نے فوج کے اس ایثار کی سراہنا کی ۔