منجا کوٹ //فوج کی جانب سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول منجا کوٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔اس ٹورنا منٹ میں مختلف علاقوں کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کلالی اور حیات پورہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ٹور نارمنٹ کے اختتام پر دونوں ٹیموں میں فوج کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کلالی ٹیم کے محمد شرافت کو انعام سے بھی نوزا گیا ۔منجا کوٹ کے مقامی معززین او ر پنچایتی اراکین نے فوج کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوج نے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ فوج آئندہ بھی نوجوانوں کو معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرتی رہے گی ۔