نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں فوج کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران گانے اور ڈانس کے مقابلے کروائے گئے ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ مقابلے منعقد کرنے کا اصل مقصد چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو باہر نکالنا ہے تاہم بہترین ٹیلنٹ رکھنے والے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے معیار ی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔اس ایونٹ کیلئے 17اور 18اگست کو آڈیشن منعقد کیا گیا تھا جن میں فائنل سکریننگ کرنے کے بعد 20شرکا ء کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ ان منتخب شرکا ء کو فوج کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی گئی ۔اس سلسلہ میں مقابلوں کا سیمی فائنل 24اگست کو منعقد کیا گیا جبکہ 10شرکا ء فائنل میں پہنچے تھے ۔اس سلسلہ میں 36اگست کو فائنل مقابلوں کا اہتمام کیا گیااور اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں فوج کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔