فوج نے مڑواہ میں حاملہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا مقامی لوگوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا

 عاصف بٹ

کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ میں حاملہ خاتون کو فوج نے بزریعہ ہیلی کوپٹر علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا۔ حاملہ خاتون جسے دو روز قبل سی ایچ سی منتقل کیاگیاتھا کو درد زہ کی شکایت ہوئی جسکے فوری بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ و فوج کے حکام کی نوٹس میں معاملہ لایا ۔فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوے حاملہ خاتون کو علااج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا۔ مقامی لوگوں نے فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں ایک ضرورتمند کنبہ کو مدد فراہم کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ علاقے کو جوڑنے والی واحد سڑک گزشتہ یک ہفتے سے آمدورفت کیلئے مسلسل بند پڑی ہوئی ہے جسے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔