راجوری //سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے بچوں کیلئے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام کے دوران بچوں کو ایک دن کیلئے فوجی کیمپ میں رکھ کر ان کو فوجی کام کاج کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔’فوجی کیمپ میں ایک دن ‘کے مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے دوران بالاکوٹ ،سندوٹ ،بہروٹ کے بچوں کو پیر باباکیمپ میں ایک دن کیلئے مشینری و دیگر کام کاج کے سلسلہ میں تفصیل فراہم کی گئی ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ مذکورہ پروگرم منعقد کرنے کا اصل مقصد عوام اور فوج کے درمیان پیدا ہوئی خلا ء کو دور کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس بیداری پروگرام کے دوران بچوں کیلئے کھیل و دیگر سرگر میاں منعقد کی گئی تھی ۔غور طلب ہے کہ فوج کی جانب سے اس سے قبل عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھی کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔فوجی آفیسران نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی ۔