پونچھ//غیر سرکاری تنظیم ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی جموں و کشمیر کی جانب سے کوڈ 19کے وبائی دور میں دور دراز علاقوں میں رہنے والے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران تنظیم کے رضاکاروں نہیں مینڈھرکے منکوٹ کے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر غریب افراد میں راشن کٹس تقسیم کی۔ چیئر مین ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی عباس ملک نے اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے تحصیل مینڈھر کے 7 دیہی علاقوں کی بیوائوں ، یتیموں اور مزدوروں سمیت ضرورت مندوں میں ہمدرڈ کوڈ 19 راشن کٹس تقسیم کیں گئی۔ انہوں نے کہا کی عمران ظفر ڈی ڈی سی ممبر منکوٹ اور غلام محی الدین نمبردار نے ضرورت مند اور مستحق افراد کی شناخت میں این جی او کی مدد کی اور مالی مدد کی۔ انہوں نے کہا کی ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی ان سب مخئیر حضرات کی شکر گزار ہے جنہوں نے تنظیم کی مالی معاونت کی ہے جس کی وجہ سے وہ اس وبائی دور میں ضرورت مندوں کو راحت پہنچا سکے ہیں۔