فضل آباد ٹریفک حادثہ میں شہری فوت کھائی میں گر کر 1شخص ہلاک

بختیار کاظمی+سید زاہد

سرنکوٹ+راجوری//سرنکوٹ سب ڈویژن میں بتیڑپل علاقہ میں ہوئے حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ادھر ریاسی ضلع کی تحصیل مہورمیں گھاس کٹائی کے دوران ایک شخص کھائی میں گر کر لقمہ اجل بن گیا مقامی ذرائع نے بتایا کہ فضل آباد سڑک پر ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوارنے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 2افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد آصف ولد محمد امین عمر 27 سال اور توصیف احمد ولد محمد عباس عمر 18 سال سکنہ فضل آباد چٹی بٹی کے طور پرہوئی ہے۔حادثے کے فور بعد علاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کوعلاج معالجہ کیلئے ایس ڈی ایچ سرنکوٹ منتقل کیا بعد ازاں محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اورمحمد توصیف کو سرنکوٹ میں بنیادی طبی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا۔پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں واقع کے حوالے سے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 338 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر ریاسی ضلع کی تحصیل مہورمیں گھاس کٹائی کے دوران ایک شخص کھائی میں گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔مقای ذرائع نے بتایا کہ مہور علاقہ کی ایک پہاڑی سے گھاس کٹائی کے دوران ایک شخص پھسل گیا ۔متاثرہ شخص کی شناخت منظور احمد لوہار ولس محمد عبداللہ لوہار سکنہ لوئی پورہ دیول مہور کے طورپر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔دوسری جانب پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔