فرائض میں کوتاہی،31 وقف ملازمین معطل

 نیوز ڈیسک

سرینگر// فرائض میں غفلت برتنے پر 31 وقف ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔جموں و کشمیر وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے ہفتہ کے روز 31 وقف ملازمین کو ضلع سرینگر کے متعدد مزارات پر فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔ترجمان کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ جب چیئرپرسن نے اچانک معائنہ کیا تو متعدد ملازمین غیر مجاز طور پر غیر حاضر پائے گئے تاہم زیادہ تر ملازمین کو مزارات، مساجد اور متعلقہ سینٹری کمپلیکس میں صفائی برقرار رکھنے میں ناکامی پر معطل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی ڈاکٹر درخشاں کے مخدوم صاحب، آثار شریف حضرت بل اور نقشبند صاحب سرینگر کے مزارات پر جانے کے بعد کی گئی۔تحصیلدار جے اینڈ کے وقف بورڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور مزید کارروائی کے لیے 3 دن کے اندر رپورٹ چیئرپرسن کو پیش کریں۔