سرینگر// فارسٹ کارپوریشن کے ملازمین نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے4ماہ کی واجب الادا تنخواہ کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔سرینگر کی پریس کالونی میں سنیچروار کو سخت ٹھند کے باوجود فارسٹ کارپوریشن کے ملازمین، فارسٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین کے جھنڈے تلے جمع ہوئے اور نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے،جن پر تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ تحریر کیاگیاتھا۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ گزشتہ4ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ اس سرد ترین موسم میں بھی انہیں انتظامیہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے،جبکہ تنخواہوں کی عدم موجودگی سے وہ دانہ دانہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔اس موقعہ پر مظاہرین نے7ویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملازمین نے التوا ء میں رکھے گئے مہنگائی بھتہ کو بھی واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہاکہ فارسٹ کارپوریشن کی جو اراضی کاکہ پورہ،اونتی پورہ اور ہرناگ میں ہے، اس کو بھی تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات کے باوجود یہ ملازمین خستہ حال زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔