نئی دہلی//ہندوستان نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دور میں دنیا کے 31 ممالک کو مفت اور 87 ممالک کو تجارتی بنیاد پر دوائیں بھیجی ہیں اور مسلسل سپلائی یقینی بنا رہا ہے جس سے اس کی ساکھ ’دنیا کی فارمیسی‘ کے طور پر بڑھی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد معمول کی بریفنگ میں کہا کہ دیگر ممال کو ہندوستان میں تیار ہائیڈرو کلوروفین (ایچ سی کیو) اور دیگر ضروری ادویات کی سپلائی انسانی اور تجارتی دونوں بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ اس چیلنجنگ وقت میں ہم نے بین الاقوامی عہد بستگی کو پورا کیاجس سے ’دنیا کی فارمیسی‘ کے طور پر ہماری ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔مسٹر شریواستو نے بتایا کہ ہندوستان نے ایچ سی کیو کی 28 لاکھ ٹیبلیٹ 25 ممالک کو انسانی بنیاد پر دستیاب کرائی ہیں۔ 31 ممالک کو پیرا سیٹا مول کی 19 لاکھ ٹیبلیٹ دی گئی ہیں۔