ریاسی //غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف ریاسی پولیس نے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 12گاڑیوں کو ضبط کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عوامی نمائندوں کی مدد سے ریاسی پولیس کی متعدد ٹیموں نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف مقامات پرچھاپے مار کارروائی عمل میں لائی اور اس دوران غیر قانونی کان کنی میں مصروف 12 گاڑیاں ضبط کیں۔پولیس کے مطابق رات بھر کے تعجب خیز آپریشن میں ان گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔یہ کارروائی ضلع کے مختلف نالوں پر انجام دی گئی ۔پولیس کے مطابق کچھ ایک افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر نالوں سے غیرقانونی طور پر پتھر باجری اور ریت نکال رہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کو ضبط کر کے ان کے مالکان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی سے پریز کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔معلوم رہے کہ ریاسی پولیس نے اپریل 2021 سے غیر قانونی کان کنی کے کاروبار میں ملوث 69 گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے مائننگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 1017000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔