پونچھ//بھارتی فوج نے جمعرات کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک شہری، جس نے غلطی سے کنٹرول لائن کراس کی تھی، کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا۔
فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مذکورہ شہری کو پونچھ۔راولاکوٹ کراسنگ پوئنٹ پر پاکستانی فوج کے حوالے کیا گیا۔فوج نے مزیدکہا کہ یہ قدم انسانی بنیادوں پر اٹھایا گیا۔
مذکورہ شہری کی شناخت غلام قادر ولد محمد دین ساکن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ11اپریل کے روز غلطی سے کنٹرول لائن کراس کرکے اس طرف آیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی افواج نے 25فروری کو2003کی جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل پر رضا مندی کا اعلان کیا جب سے کنٹرول لائن پر حالات ’دوستانہ‘ ہیں۔