غزہ //مشرق وسطی کے امن عمل کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نیکولائی مالڈینوف نے غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں مزید کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ملاڈینوف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی اور اس کے آس پاس کی صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے، آبادی کے درمیان کورونا کے پھیلائو میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، صحت کے نظام کے خاتمے ، بجلی کی مستقل کمی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ باعث تشویش ہے۔