نوشہرہ //پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل سریندر چوہدری نے ڈاک بنگلہ نوشہرہ میں ایک تقریب کے دوران سینتالیس ضرورت مندوں کو مکان بنانے کیلئے چیک تقسیم کئے ۔محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی طرف سے اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینتالیس ضرورتمندوں کو مکان بنانے کیلئے چیک دیئے گئے۔اس رقم کا استعمال لوگوں کو اپنے مکانات کی تعمیر پر ہی کرناہے ۔ اس دوران چھ اپاہج لوگوں کو چھ سکوٹیاں بھی فراہم کی گئیں۔اس موقعہ پر بی ڈی او نوشہرہ سریندر سنگھ ، بی ڈی او سیری پون بھگت اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔