راجوری// ممبر اسمبلی راجوری ایڈووکیٹ قمر حسین چوہدری نے منجاکوٹ کے خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو مکانات کی مرمت کیلئے دس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ہیں ۔ یہ رقم انہوںنے حلقہ اختیاراتی فنڈز میںسے دی ہے ۔اس سلسلے میں تقریب ڈاک بنگلہ راجوری میں ہوئی جس میںبلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منجا کوٹ عابد حسین بھی موجود تھے ۔تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران شوکت احمد شال، مشتاق بٹ، نصیر چوہدری، فاروق چوہدری ، ماسٹر اقبال شاہ، ماسٹر میر محمد و دیگران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے قمر حسین چوہدری نے کہاکہ وہ انتھک محنت، خلوص اور درد دل سے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سرکار ہر غریب و بے کس کی مدد کرنے کی خواہاں ہے اورسماج میں ہر فر کا ایک رول بنتا ہے کہ وہ وہ پڑوسی غریب کی مدد کیلئے آگے آئے ۔