ہندوارہ//لنگیٹ ہندوارہ میں قائم دارالعلوم خدیجتہ الکبریٰ میں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کیا ۔ہفتہ کے روز مزکورہ دینی ادارہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت رابطہ مدارس عربیہ جمو ں و کشمیر مولانا رحمت اللہ نے کی ۔اس دوران 6 طالبات کے والدین کو دستار بندی کی گئی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا ء کی گئی ۔اس موقع پر علماء نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ خدا وند کریم نے قرآن و سنت میں انسانو ں اور جنو ں کو صرف اور صرف اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا اور پھر انسانو ں میں مردو ں اور عورتو ں کا تخلیق فرمایا اور تخلیق کا مقصد بھی واضح فرمایا ۔انہو ں نے کہا کہ اسلام نے روز اول سے ہی علم دین کی طرف مردو ں کے ساتھ ساتھ عورتو ں کی توجہ بھی مبذول کرائی اور حصول علم دین کی انہیں ترغیب دلاتا رہا ہے اور اس کیلئے گھر کا دینی ماحول نہ صرف گھر کے افراد بلکہ باہر کے احوال درست کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے اور بل شبہ خواتین کی دینی تعلیم و تربیت فرد کے ساتھ ساتھ افراد کے تربیت کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔یہ دینی اجتماع مولانا عبد العزیز قریشی صدر رابطہ مدارس عربیہ ضلع کپوارہ کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوا ۔