مہور//سب ڈویژن مہور کے علاقہ گلابگڑھ کی عوام کا ایک وفد چودھری مشتاق احمد گوجر بکروال ایڈوائزری بورڈ کے ممبر کی قیادت میں ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری سے ملاقی ہوا۔وفد میں دیول،ڈوگہ،برمیدار،نہوچ،شبراس اور اڑبیس کے سینکڑوں لوگ شامل تھے۔وفد نے ایس ڈی ایم مہور سے مانگ کی تحصیل گلابگڑھ کا ہیڈکوٹر بمقام دیول میں مقرر فرمایا جائے۔دیول پورے علاقہ گلابگڑھ کا مرکزی مقام رکھتا ہے اور دیول میں وافر مقدار میں رقبہ دستیاب ہے۔چونکہ دیول میں سال 2011 سے پولیس کرایم چوکی بھی سینٹر جگہ سمجھ کر کے قائم کی ہوئی ہے جو پورے علاقے کا کام چلا رہی ہے۔ یہ علاقہ جغرافیائی خدوخال کے لحاظ سے بھی تحصیل ہیڈکوٹر کیلئے دیول ہی سینٹر جگہ ہے۔وفد نے اپنی مانگ کی حمایت میں ایس ڈی ایم مہور کو ایک تحریری میمورنڈم بھی پیش کیا۔ایس ڈی ایم نے وفود کو یقین دلایا کہ اس بارے میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ رپورٹ حاصل کرنے کے بعد خود علاقہ کا دورہ کرنے کے بعد مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اکثریت عوام کی رائے کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ دریں اثناء ساڑھ، ڈاکا، نیرم، برنی،مسرا،ٹکسن، جمسلان،سجرو ، کلواہ ،مولاس، بٹھوئی ،دالوالی کا وفدزیر صدارت پی ڈی پی بلاک صدر مہور غلام محمد ملک ایس ڈی ایم سے ملاقی ہوئے جس میں لوگوں نے ایس ڈی ایم سے مانگ کی بجلی کی ترسیلی تاریں پیڑوں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کئی ایک حادثات پیش آئے ہیں اور مستقبل میں بھی آسکتے ہیں،ایم جی نریگا میں لوگوں کو وقت پر مزدوری نہیں ملتی اور دیگر شکایات ایس ڈی ایم کے سامنے رکھیں۔وفد میں مشتاق ملک،محمد افضل،بشیر احمد لون سجرو،روشن دین لوہار ڈاکہ وغیرہ شامل تھے۔