بارہمولہ//علی میموریل کرکٹ کپ گوجبگ کے ابتدائی میچ میںافروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ نے بومئی کرکٹ کلب کو 31رنوں سے شکست دی۔ افروٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا۔اننگز کی شروعات وحید کے ساتھ15 سالہ ساجد سلیم نے کیا۔ ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 10اوور میں86رن بنائے۔ساجد سلیم نے 14 رنز بنائے جبکہ اشفاق میر 34 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے اورکپتان ڈاکٹر یعقوب نے 21رنز بنائے ۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بومئی کرکٹ کلب محض55رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ افروٹ کی جانب سے ڈاکٹر یعقوب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ اشفاق میر نے 2،ماہر اور شاہد بشیر نے ایک ایک وکٹ لی۔ ڈاکٹر یعقوب کو ہرفن مولا کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ اشفاق میر کو پلیئر آف دی مومنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔