یواین آئی
جکارتہ/ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو پری کوارٹر فائنل میں خواتین کی اولمپک چمپئن این سی ینگ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے ان کی انڈونیشیا اوپن مہم ختم ہوگئی۔ آج یہاں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جنوبی کوریا کی کھلاڑی نے دو بار کی اولمپک میڈلسٹ سندھوکے خلاف 44 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-17، 21-15 سے جیت درج کی۔اس جیت کے ساتھ ہی کوریائی کھلاڑی کا اپنے حریف کے خلاف ریکارڈ 9-0 ہو گیا ہے ۔ پہلا گیم انتہائی اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا، لیکن 16-16 کے اسکور کے بعد ٹاپ سیڈ نے برتری حاصل کرلی اور اگلے چھ میں سے پانچ پوائنٹس جیت کر پہلا گیم اپنے نام کرلیا۔ دوسرے گین میں عالمی نمبر 1 کھلاڑی پوری طرح سے حاوی رہیں اور شروع سے آخر تک برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے 17-8 کی زبردست برتری بنا کر اپنی جیت تقریباً پکی کرلی تھی۔