کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ا یک لڑکی کی تحریری شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے سرکاری ا سکول کے ایک استاد کے خلاف عصمت ریزی،جبراً پیسے وصولنے اور بلیکمیلکرنے پر ایک معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔شکایت میں طالبہ نے کہا تھا کہ وہ ڈوڈہ میں FMPHWکی ایک طالبہ ہے اور ایک ریٹائرڈ اُستاد وصیم حُسین بٹ ولد غلام حسن بٹ نے اُس کے ساتھ شادی کرنے کیلئے کئی بار پیچھا کیا ۔مبینہ ملزم نے کئی مرتبہ اسکی عصمت ریزی بھی کی اور اسکی فحش فلم بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر اس سے جبراً پیسے وصول کرتا تھا ۔مبینہ ملزم نے آخر کار یہ فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ مبینہ ملزم نے اسکے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کرکے کئی مرتبہ اسکی عصمت ریزی کی اور اسے نشہ آور ٹکیاں کھلا کر اسکے فحش ویڈیو لئے ہیں ۔ یا د رہے کہ مبینہ ملزم پہلے ہی شادی شدہ ہے اور اسکے دوبیٹے بھی ہیں۔ پولیس نے شکایت پرکاروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 126/2018 زیر دفعہ جات 509 376, 354-C, 354-D, 384,آر پی سی درج کیا ۔اور معاملہ کی سنجیدگی کو مد نظررکھ کر اسکی تحقیقات ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ منوج کمار کو سونپی ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اس سے قبل بھی کئی بے گناہ لڑکیوں کا استحصال کیا ہے ۔ کشتواڑ پولیس کی ایک ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر ملزم وصیم حسن بٹ ولد غلام حسن بٹ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے، جہاں سے اُسے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔پولیس نے متعددافراد کی نشاندہی بھی کی ہے ،جن کو ملزم نے فحش ویڈیو سونپے ہیں۔ اس سلسلہ میں کشتواڑ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔