سرینگر//جموں کشمیر میں شراب کی دکانوںکی الاٹمنٹ کیلئے انتظامیہ آن لائن بولی کیلئے تیاریاں کررہا ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے میں عدالت عالیہ کے احکامات کو برقرارکھا گیاہے جس کے بعد شراب کی دکانوںکی نئی الاٹمنٹ کیلئے انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں۔ایکسائز پالیسی 2021 میں کہا گیا ہے کہ شراب کی دکانوں کی الاٹمنٹ کے لئے نیا طریقہ کار جے کے یو ٹی حکومت کے ذریعہ شائع کیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں شراب کی نئی دکانیںکھولنے کیلئے یوٹی انتظامیہ نے عمل شروع کردیا ہے اور یکم اپریل تک ای بولی انجام دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ الاٹمنٹ کے عمل کے لئے تیار ہو رہی ہے کیونکہ نئی الاٹمنٹ کے عمل کے ذریعے شراب کی دکانوں کا یکم اپریل 2021 سے کام کاج ہونا ضروری ہے ، جبکہ الاٹمنٹ کے لئے ای ایکیوشن / ای بولی کے ذریعے عملایا جائے گا اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے گا۔سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے جموں وکشمیر میں شراب کی دکانوں کی الاٹمنٹ کے عمل کے لئے بظاہر تیار ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے ذریعے جاری کردہ احکامات کی پاسداری کی۔جے کے یو ٹی کے شراب خانوں کے مالکان نے ڈی بی کے احکامات کے خلاف سپریم کورٹ ایس ایل پی دائر کی تھی جس کے ذریعہ شراب کے تاجروں کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے عدالت نے بہت سارے ایکسائز معاملات پر پوچھ گچھ کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ایس ایل پی کو خارج کردیا اور جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے منظور کردہ احکامات کو برقرار رکھاہے جس کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ وادی میں شراب کی دکانیں کھولنے کیلئے ای لائن بولی انجام دے رہی ہے۔