بٹوت //قصبہ بٹوت سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین سابقہ امام و خطیب مرکزی جامعہ مسجد بٹوت اور حالیہ چالیس سالہ عرصہ سے امام وخطیب جامعہ قدیم بٹوت مولانا شیخ غلام رسول ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 97 سال کی عمر میں جموں میں انتقال فرما گئے مرحوم سابقہ کچھ عرصہ سے علیل چلے آرہے تھے اور کچھ ایام سے سخت علالت کی حالت میں جموں کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کی وفات کے بعد اُن کے جست ء خاکی کوجموں سے اُن کے ابائی قصبہ بٹوت میں لاگیا جہاں پر اتوارنماز ظُہر کے بعداُن کی نماز جنازہ عید گاہ بٹوت میں اداکی گئی جس میں بٹوت اور خطہ چناب کے دیگر قصبہ جات سے آے ہزاروں لوگوں نے شرکت فرمائی،بعداز نماز جنازہ مرحوم کو اُن کے آبائی قبرستان بٹوت میں ہزاروں پُرنم آنکھوں کی ماجودگی میں سپرد لحد کردیا گیا۔مرحوم بلند پائے عالم دین اسلامی مفکراور خطہ چناب میں تحریک اسلامی کے ابتدائی ارء کین میںسے ایک،اعظیم داعی اسلام باعمل سچے مسلمان تھے مرحوم اپنی زندگی میںمحازرائے شماری تحریک جموں و کشمیرسے بھی وابستہ رہے اور ایک لمبے عرصہ تک اس سلسلے میں وقت کے حکمرانوں کے ہاتھوں قید وبند کی اذیتیں بھی برداشت کی،مرحوم اتحاد المسلمین کے زبردست حامی وخواہشمند رہے،دریں اثنا ء آج اُ ن کی وفات پر جن بیسوں مذہبی وسیاسی ،سماجی پارٹیوں سے وابستہ شخصیات نے دُکھ ورنج کے ساتھ اُن کے لواحقین کے ساتھ تعزئیت کا اظہار کیا ہے اُن کے اُسمائے گرامی ہیں سیرت کمیٹی ، انجمن اسلامیاں بٹوت کے صدر محمد یوسف میر امام وخطیب مرکزی جامعہ مسجد بٹوت قاری خلیل الرحمٰن، جماعت اسلامی ضلع رام بن ، کشتواڑ ،ڈوڈہ، اُدھمپور جموں کے ضلع صدور ، ایم ایل اے را بن نیلم کمار لہنگے، سابقہ ایم ایل اے رام بن نیشنل کانفرنس لیڈرڈاکٹر چمن لعل بھگت کانگرس لیڈر وسابقہ ایم ایل اے رام بن ماسٹر اشوک کمار،سناتن دھرم سبھا بٹوت کے صدر،بٹوت ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر، بٹوت بیوپار منڈل کے صدر،بٹوت گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر، اوردعوت و تبلیغ اسلامی ضلع رام بن کے صدر کے نام شامل ہیں۔