مینڈھر //فوج کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ پر مینڈھر میں شجر کاری مہم چلائی گئی جس کے دوران پودے لگائے گئے ۔اس کے علاقہ فوج کی جانب سے مینڈھر ،منکوٹ ،بسونی اور اپر ڈھرانہ میں لوگوں کو قدرتی ماحولیاتی توازن کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کیا ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ ناقص گیسوں کے خارج ہونے کی وجہ سے قدرتی ماحولیاتی توازن میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے جبکہ سماج کے ہرایک فرد کو چاہئے وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رہ سکے ۔مینڈھر میں منعقدہ پروگرام میں ایس ڈی پی او مینڈھر کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین ،سکول سٹاف ممبران بچوں اور مقامی معززین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر 215پودے لگائے گئے ۔مقررین نے ؛لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے سماج کو بیدار کیا جائے ۔اس کے علاوہ ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال نے مینڈھر نرسری میں پودے لگائے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں پودے لگائیں ۔