کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں طلباء نے بس ڈرائیوروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو گھنٹے تک کوٹرنکہ بدھل سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رکھا۔ ان کاکہناتھاکہ ایک بس ڈرائیور نے طالبعلم کی اس بات پر پٹائی کردی کہ وہ اسے پورا کرایہ نہیں دے رہاتھا۔ انہوںنے کہاکہ طلباء کو یہ قانونی حق حاصل ہے کہ وہ نصف کرایہ پر کالج یا سکول آجاسکتے ہیں لیکن ڈرائیور وں کی طرف سے انہیں پریشان ہوناپڑتاہے اور پہلے تو انہیں گاڑیوں پر سوار ہی نہیں ہونے دیاجاتااور جب وہ سوار ہوجائیںتو پھر پورا کرایہ وصول کیاجاتاہے ۔ انہوںنے کوٹرنکہ بدھل سڑک راتھرمنڈی کے مقام پر بند کرکے دوگھنٹے تک احتجاج کیا جس کے بعد مقامی تھانے کے ایس ایچ او موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے کارروائی کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا ۔