یو این آئی
کابل//طالبان دور میں افغان خواتین کے بنیادی انسانی حقوق پر لگنے والی قدغنوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے خواتین سے تمام بنیادی آزادیاں اور حقوق چھین لیے ہیں، ملک میں سخت پابندیوں کے باعث افغان خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے اپنی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھنے والی خواتین کی آوازوں کو بندوق کے زور پر دبا دیا ہے۔