مینڈھر //سکل انڈیا پہل کے تحت مینڈھر کی طالبات کیلئے آئی ٹی آئی مینڈھر میں یکم جون سے تیس جون تک کمپیوٹر کورس کے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیاگیاہے ۔اس کورس کا اہتما م فوج نے ڈائریکٹوریٹ ٹیکنکل ایجوکیشن کے اشتراک سے کیاہے جس کا مقصد خواتین کی خود کفالی اور بااختیاری ہے ۔اس پروگرام کے دورا ن طالبات کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم سے روشناس کروایاجائے گاتاکہ وہ اپنے لئے روزگار کمانے کے قابل ہوسکیں۔فو ج کے مطابق اس کورس سے طالبات کو تکنیکی تعلیم فراہم ہوگی جس سے ان کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری شعبے میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جائیںگے ۔