راجوری //ضلع ہسپتال راجوری میں کئی عرصہ قبل علیحدہ آئی سی یو (انسٹینٹ کیئر یونٹ )وارڈ قائم ہونے کے باوجود اس کو فعال نہیں بنایاجاسکاہے جس کی وجہ تربیت یافتہ عملے کا نہ ہونا اور مشینری و دیگر آلات کی تنصیب نہ ہے ۔ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ضلع ہسپتال میں تین سے چار ماہ قبل ایک علیحدہ آئی سی یو وارڈ قائم کیاگیا جس کے کیبن وغیرہ بھی بنائے گئے تاہم یہ ابھی تک غیر فعال بناہواہے کیونکہ اس کو چلانے کیلئے نہ ہی مشینری ہے اور نہ ہی افرادی قوت ۔ذرائع کاکہناہے کہ آئی سی یو وارڈ کو تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے فعال نہیں بنایاجاسکا۔ذرائع کاکہناہے کہ حکام کی طرف سے مشینری اور آلات کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے جو اس کے غیر فعال بننے کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ضلع ہسپتال کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں معاملہ حکام سے اٹھایاتاہم ابھی تک کوئی پیشرفت نہیںہوئی ۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ معاملہ اعلیٰ حکام سے اٹھایاگیاہے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے حال ہی میں ہسپتال کا دورہ کرکے جائزہ بھی لیا اور ایک ہفتے کے اندر اس سلسلے میں اچھے نتائج کی امید ہے ۔انہوںنے بتایاکہ تربیت یافتہ عملہ کی قلت اور مشینری و آلات کی تنصیب نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی یو وارڈ کو فعال بنانے میں تاخیر ہوئی ہے ۔