رام بن // ٹھیکیدار ایسوسی ایشن ضلع رام بن کے صدر عبدالوحید ملک کی قیادت میں ضلع رام بن کے ٹھیکیدار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، وہ سر کار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی واجب الادا رقومات و ا گذار کی جائیں۔ وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے گذارش کی کہ ٹھیکیداروں کو ان کوکاحق دیا جاے۔ایسوسی ایشن نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ٹھکیداروں کو جلد از جلد انصاف نہ ملا تو ٹھیکیدار اپنے مزدوروں کے ہمراہ سڑکوں پہ اتریںگے۔ ٹھیکیداران نے نہ جانے کن حالات میں پیسوں کا بندوبست کیا ہوگا ٹھیکید اروں نے بنکوں سے سود پہ رقومات لے رکھے ہیں اور ان کو بمعہ سود واپس کرنا ہے۔ انہوں نے سابقہ وزیر خزانہ کو ہدف تنقید بنایا کہ انہوں نے ایک قانون تو لا یالیکن ٹھیکیداروں نے جو کام کئے ہیں ان کا کوئی خیال نہ رکھا گیا جبکہ 15 روز سے ٹھیکیداران اپنی ادائیگی کیلئے دھرنوں پہ بیٹھے ہیں لیکن موجودہ سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ ٹھیکیداروں نے ریاست کی وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی دکھ درد جاننے کی کوشش کریں اور ان کے بقایا جات فوری طور و او گذار کئے جائیں ٹھیکیدار ایسوسیشن کے صدر نے جموں وکشمیر کے ٹھیکیداروں کو پیغام دیا کہ وہ ہماری لڑائی کو جاری رکھنے میں مدد کریں جب تک سرکار ہمارے مطالبات پورے نہ کرے گی تب تک ضرورت پڑنے پر ضلع رام بن کے ٹھیکیداروںکو بھی جموں و کشمیر میں ٹھیکیداروں کے ساتھ شامل ہونگے۔ احتجاج میں عبدالرحیم سوہل، شاباش سنگھ، محمد اقبال کٹوچ، جمشید احمد نایک ،بشیر احمد، دیش راج ،محمد رفیق اور جسونت سنگھ شامل تھے۔