رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیزبٹ نے ضلع کے متعدد متعلقین کے ساتھ رام بن کے ڈرافٹ ماسٹر پلان پر جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی موہن لعل، اے ڈی سی رویندر سادھو،اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ ،اے سی آر وو یک پوری ،سی پی او اوتم سنگھ ،چیف ٹائون پلانر جموں افتخار احمد حکیم ،ٹائون پلانر راجیو ابرول ، پی ایچ ای،آر ای ڈبلیو کے ایگزیکٹو انجینئر ،ٹائون پلانر کنسلٹینٹس، ضلع افسران ،فوج اور سی آر ی ایف کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مجوزہ ڈرافٹ کو 2017 سے 2035 تک تین حصوں میں اور چار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ڈی سی نے اس سلسلہ میں تما م متعلقین سے آراء طلب کی ہے،تاکہ ضلع کی ترقی یقینی ہو ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ڈرافٹ کو حتمی کرنے سے قبل اس پر تفصیلی مباحثہ کیا جا ئے گا۔