کٹھوعہ//ضلع ترقیاتی کمشنرروہت کھجوریہ نے ضلع آفیسران وسول سوسائٹی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکرکے شری امرناتھ یاتراکے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈی سی نے پولیس حکام کوہدایات دیں کہ سیکورٹی کے فُل پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے خصوصی ناکے لگائے جائیں، گشت کوبڑھایاجائے ، لنگرودیگراہم مقامات کوسی سی ٹی وی کی نگرانی میں لایاجائے ۔اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے نیشنل ہائی وے کے اہم پوائنٹوں بشمول لکھن پور واٹرکولرنصب کرنے، صفائی ستھرائی یقینی بنانے، لنگرمقامات پرایل پی جی سلینڈروں اورآگ بجانے والے ٹینڈروں کاانتظام کرنے کیلئے کہاگیا۔ڈی ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کوہدایت دی کہ انتظامات کووقت مقررہ سے پہلے مکمل کرلیاجائے اوراس میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے تاکہ عقیدت مندوں کوتمام طرح کی سہولیات دستیاب کرائی جاسکیں۔اس دوران میٹنگ میں ڈی ڈی سی کوبتایاگیاکہ ضلع میں یاتریوں کے سامان کورکھنے کیلئے جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے اورساتھ ہی پانی،بجلی،بیت الخلاء اورسینی ٹیشن کاانتظام بھی یاتریوں کیلئے کیاجارہاہے۔اس دوران ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جومارکیٹ میں قیمتوں کواعتدال میں رکھنے اورمعیارکویقینی بنانے کیلئے کام کرے گی۔اس کے علاوہ صفائی ستھرائی اورلنگرورہائش کے معاملات پربھی کوآرڈی نیشن کمیٹی نگرانی رکھے گی۔قابل ذکرہے کہ امرناتھ یاتراکاپہلاجتھ حسب روایت لکھن پورسے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاجائے گا۔اس دوران میٹنگ میں ایس ایس پی شری دھرپاٹل ،اے ڈی سی،اے سی آر،جی ایم ڈی آی سی، ڈی سی کمرشل ٹیکسز ،لکھن پور،ڈپٹی ایکسائز کمشنر،ٹول پوسٹ لکھن پورودیگران شامل تھے۔