ممبئی // بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سلمان کی ایک تصویر اور ویڈیو خوب وائرل ہو رہاہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر غریب ضرورت مندوں کے لئے بیل گاڑی اور ٹریکٹر میں راشن کا سامان بھرکر بھیجا ہے ۔ سلمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کنبہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر بیل گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں ضروری چیزیں بھر وارہے ہیں۔ویڈیو میں یہ تمام لوگ چین بناکر ان گاڑیوں پر سامان رکھ رہے ہیں اور باہر بھیج رہے ہیں۔یو این آئی