نوشہرہ//صوبائی کمشنر جموں اورآئی جی پی نے گذشتہ روز نوشہرہ کے مختلف سرحدی علاقوں کادورہ کرکے پاکستانی گولہ باری سے ہوئے نقصانات کاجائزہ اوربنکروں کامعائینہ کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی کمشنر جموں ہیمنت کمار شرماگذشتہ روزقریب دوبجے ڈاک بنگلہ راجوری میں واردہوئے اورپھرضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری، ایس ایس پی جگل منہاس ،ایس ڈی ایم نوشہرہ عبدالستاراوردیگرپولیس وانتظامیہ کے افسران کیساتھ نوشہرہ میں پاکستانی گولہ بار ے سے متعلق صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اوراس کے بعد نوشہرہ کے مختلف علاقوں مثلاً گنیاہ، بھوانی وکلیساں کادورہ کیااوروہاں بنکروں کامعائینہ کرنے کے ساتھ نقصانات کاجائزہ لیا۔اس دوران صوبائی کمشنرنے لوگوں سے بھی بات چیت کی ۔لوگوں نے بتایاکہ گذشتہ رات سے پاکستانی گولی باری کاسلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ہیمنت شرمانے انتظامیہ کو لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کی ہدایات دیں۔مزیدتفصیلات کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہندوستان و پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے سرحد پار سے کی گئی گولہ باری کی زد سے آنے سے ایک کسا ن کی گھاس خاکستر ہو گئی ہے۔سوموار کی درمیانی رات کو 36منٹ پر ہند و پاک فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو کیتھری،سرباہ،کڈائی ،بابا کھوڑی،رگھو،سیر مانگو و ڈان سرحدی چوکیوں پر کی گئی اور اس میں گنیاہ گائوں کو آج صبح نشانہ بنا کر پاکستانی فوج نے اپنے مارٹر شیل گائوں میں داغے جن سے اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خرانہ ہے ان میں سے تین گولے بغیر پھٹے ہوئے رہ گئے ہیں جن کو شام کے وقت ناکارہ کیا گیا ہے دونوں اطراف سے گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہنے کے بعد کچھ دیر میں بند ہوا جو صبح7بج کر10منٹ پر پھر شروع ہوا اور دوپہر اڑھائی بجے تک چلتا رہا۔سرحد پار سے گولہ باری سے چیر مین ولد فتح دین سکنہ پکھرنی کی150گڈھے سے زائد تک کی گھاس خاکستر ہوئی ہے جب تک فائر بریگیٹ کا عملا گاڑی لیکر وہاں پہنچتا تب تک گھاس خاکستر ہو چکی تھی۔