کشتواڑ// ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنکرو ایڈیشنل وجنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ مڑواہ کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں لوگوں کی شکایات سنیں۔ انکے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشواڑاشو ک کمار شرما، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ،ایس ڈی ایم مڑواہ محسن رضا ،ضلع افسران و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔متعدد عوامی وفود و پی آر آئی ممبران نے علاقہ میں پیش آرہے مشکلات سے آگاہ کیا جن میں گورنمٹ ڈگری کالج مڑواہ کو مکمل طورشروع کرنا ،مڑواہ میں سپیشل پولیس بھرتی ، سرکاری دفاتروں میں مکمل عملے کی دستیابی و بیماروں کو منتقل کرنے کے لے ہنگامی صورت میں ہوائی جہاز کی عدم دستیابی ،علاقہ میںبہتر موصولاتی نظام کی فراہمی ، جبکہ علاقہ میں مزید موبایل ٹاور لگا نے کا مطالبہ کیا۔ڈگری کالج کو بہتر طور چلانے کیلئے وفود نے مقامی نوجوانوں کو اکیڈمیک ارینجمنٹ کے تحت لگانے کی مانگ کی جبکہ انھوں نے پڑھے لکھے بےروزگار نوجوانوں کیلئے خصوصی بھرتی چلانے کی مانگ کی۔ڈویژنل کمشنر جموں نے انکے مطالبات کو سنا اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گاجبکہ پولیس بھرتی کو لیکر اے ڈی جی پی نے یقین دہانی کرائی کہ مقررہ وقت کے اندر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔