کشتواڑ//صوبائی کمشنر جموںسنجیو ورما ،آئی جی پی جموں جے ڈی سنگھ جموال کے ہمراہ ضلع تررقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں کے ہمراہ مچیل پاڈر کا دورہ کیا اور مچیل ماتا مندر میں حاضری دی۔صوبائی کمشنر نے اس موقعہ پر یاتریوں سے تبادلہ خیال بھی کیا اور انکے مسائل کو سُنا۔انہوں نے اُبھارے گئے مسائل پر موقعہ پر ہی حل کرنے کے ہدایات جاری کئے ۔صوبائی کمشنر نے جموں واپس آنے سے قبل چناب بھون کشتواڑ میں کا رکردگی کا جائزہ لینے اور آر اینڈ بی( پی ڈبلیو ڈی ) ، پی ایم جی ایس وائی، پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای، جے کے پی سی سی ،آرڈی ڈی و دیگر سیکٹروں کے مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کی پی رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے آغاز پر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے صوبائی کمشنر جموںسنجیو ورما کے ضلع کے پہلے دورہ پر انکا استقبال کیا اور انہیں ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی جانکاری فراہم کی۔صوبائی کمشنر کو کشتواڑ میں ہوائی پٹری کی ڈیولپمنٹ کے لئے حالیہ رتبہ کی جانکاری دی، جس پر حتمی ایوارڈ جاری کیا گیا ہے اور ترمیم شدہ ایم او یو کے ڈرافٹ کی جانکاری دی گئی جس پر وزارت دفاع اور شہری ہوا بازی کے حُکام کے درمیان دستخط کئے گئے ہیںاور حتمی شکل دی گئی ہے اور متعلقہ حُکام کو منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ کو گلاب گڑھ پاڈر میں نئی واٹر سپلائی سکیم کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو لیبروں /نئیڈ بیسڈ ورکروں کے باقاعدہ بنانے کے باقی ماندہ کیسوں کو جلدی سے نمٹانے کی ہدایت دی۔اپنے خطاب میں انہوںنے سی آر ایف کے تحت سڑکوں کی تکمیل میں مطلوبہ فنڈز کے لئے کہا۔علاوہ ازیں ، انہوں نے اقیم جی نریگا کے تحت باغبانی اور زرعی شعبہ کو10 لاکھ درخت لگانے کی شجر کاری کرنے کی ہدایت پر زور دیا، تاکہ ختم ہو رہے جنگلات کی بھر پائی ہو سکے۔اسکے علاوہ انہوں نے گلاب گڑھ میں ایک پبلک لائبریری کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے بھی کہا۔انہوں نے جے کے پی سی سی کو پاڈر میں اٹھولی پل کی تکمیل یقینی بنناے کی ہدایت دی۔ دریں اثنا ء صوبائی کمشنر نے ترقیاتی پروجیکٹوں کی کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ،تاکہ ان کی بروقت تکمیل یقینی ہو سکے۔انہوں نے ضلع افسروں کو ترقیاتی پروجیکٹوں میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،اے ڈی ڈی سی، ڈی سی، سی پی او، اے سی ڈی، سی ایم او، ایگزیکٹو انجینئروں کے علاوہ دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں نے بھی شرکت کی۔