رام بن // صوبائی کمشنر جموں سنجیو کمار نے بدھ کے روز رام بن میں قومی شاہراہ کی فور لیننگ اور ریلوے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔صوبائی کمشنر نے کیپکس بجٹ، ریاستی و مرکزی معاونت والی سکیموں کا بھی علحیدہ علحیدہ اجلاس میں جائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجازبٹ ،ایس ایس پی رام بن انیتا شرما ، ایس ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ شکتی پاٹھک، چیف انجینئر پی ایچ ای جموں اے کے گنڈھوترہ ،مختلف محکموں کے سربراہوں ،اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ ، سی پی او اوتم سنگھ ، ایس ڈی ائیمز ،آر او قومی شاہراہ ہیم راج ،ریلوئیز کے افسروں ،ایس سی پی ڈبلیو ڈی ناصر گونی، ایس سی ہائیڈرالک ڈی ایس چاڑک ،پروجیکٹ منیجر اے بی سی انفراسٹریکچر کے علاوہ دیگر محکموں کے افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی کمشنر نے قومی شاہراہ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ ایجنسیوں کو تکمیل کا ہدف مقررہ وقت میں حاصل کرنے کے لئے کہا۔فور لین اور ریلوے پروجیکٹ کی اہمیت پر صوبائی کمشنر نے انتظامیہ کو تمام روکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایچ ٹی ٹائو ر منتقل کرنے کے کام بھی جائزہ لیکر موقعہ پر ہی متعدد ہدایات جاری کئے۔انہوں نے ریلوے اتھارٹیز کو بانہال میں ڈمپنگ یارڈ پر ایک کھیل کا میدان تعمیر کرنے کی ہدایت دی تاکہ کھیل کی سرگرمیوں میں سرعت لائی جا سکے۔انہوں نے کنسٹریکشن کمپنیوں کو مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر وز گار مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع میں پینے کا پانی مہیا کرنے کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے متعدد سکیموں بشمول PMAY (R) Rural اور PMAY (U) Urban,، امید، ایم جی نریگا، راشٹریہ بال سواستھیہ کاریکرم ،آیوش بھارت کی تیاریوں، مزدوروں اور کمزور طبقہ کی بھلائی کیلئے متعدد سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔انہوں نے تما م افسروں کو قریبی تال و میل کے ساتھ کام کرنے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام بقایا کاموں کی تکمیل پر زور دیا ،جو کہ ضلع کی ترقی کے ساتھ جُڑے ہیں۔