سرینگر// جموں وکشمیر میں کوویڈ رہنما اصولوں کے موثر اطلاق کیلئے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہفتہ کو وادی کے 10اضلاع میں سے 5کو سرخ زون میں رکھا تاہم سرینگر ضلع کو اس زمرے سے نکال دیا گیا ہے۔ کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اضلاع کی تازہ درجہ بندی جاری کرتے ہوئے ، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ 5اضلاع پلوامہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، بڈگام اور کپواڑہ کو لکھن پور کے ساتھ سرخ زمرے میںہونگے۔ جبکہ سرینگرضلع سمیت باقی اضلاع کو نارنگی زون میں رکھا گیا ہے ۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اضلاع کی اس درجہ بندی کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے مزید ترمیم کی جائے گی۔‘‘ سرینگر کو پہلے سرخ زون میں رکھا گیا تھا کیونکہ کورونا یہ سے متاثر ہونے والے اضلاع میں سر فہرست تھا،تاہم بعد میں سرینگر میں کورونا کیسوں اور اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔