نئی دہلی//صدر ہند رام ناتھ کووند 14 اکتوبر کوجموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔وہ فوجی اہلکاروں سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ کرگل وار میموریل پر پھول چڑھائیں گے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری بیان کے مطابق صدر ہند 14اور 15اکتوبر کو جموںکشمیر کے دورے پر وارد ہونگے ۔ وہ14اکتوبر کو سندھو گھاٹ میں سندھو درشن پوجا میںحصہ لینے کے علاوہ ادھم پورمیں فوجی اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے جبکہ 15اکتوبر کو وہ کرگل میں وار میموریل دراس میںہونے والی تقریب میں شرکت کرکے کرگل جنگ میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔