نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند کے میعادکار کے تیسرے سال کا ایک تہائی حصہ بھلے ہی کورونا وبا کی زد میں رہا، لیکن ان کی سرگرمی میں زیادہ فرق نہیں آیا اور انہوں نے تکنیک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔کورونا وبا سے جنگ میں مسٹر کووند بھی ملک کی عوام سے سرگرمی کے ساتھ جڑے رہے ۔ انہوں نے کووڈ۔19 انفیکشن سے نمٹنے میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو اور مستحکم کرنے کے لئے سبھی ریاستوں کے گورنروں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے لفٹننٹ گورنروں سے دو مرتبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔