حیدرآباد// اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران نیوز کوریج کرنے والے صحافیوں کو مالی امداد اور دیگری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی۔راپولو بھاسکر نامی ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ہر ایک صحافی کو 25 ہزار روپے کی مالی امداد، کورونا وائرس سے بچنے کے کٹس، ماسک، سانیٹیزر اور ہیلت انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کی حکومت کو ہدایت دینے کی خواہش کی۔عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کردی اور دو ہفتوں کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔یواین آئی