اننت ناگ // شیر باغ اننت ناگ پولیس تھانے پر مشتبہ جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق شام کے 8بجے تھانہ صدر شیر باغ پر جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا جو پولیس پوسٹ کے نزدیک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس موقعہ پر پولیس نے ہوا میں چند گولیاں چلائیں۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں تلاشیاں لی گئیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔