ممبئی، //یو این آئی// عالمی منڈیوں سے ملنے والے کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر بینکاری، آٹو، ٹیلی کام اور مالیات جیسے گروپوں میں منافع وصولی کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار کل مسلسل تیسرے روز بھی گراوٹ میں بند ہوا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای کا سنسیکس میں 379 پوائنٹس اور این ایس ای کے نفٹی میں 90 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔بی ایس ای کا سنسیکس 379.14 پوائنٹس کی گراوٹ سے 51324.69 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 89.95 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15118.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔