شوپیاں بائی پاس کے لیے 323 کروڑ کی منظوری: نتن گڈکری

نیوز ڈیسک

نئی دہلی //مرکزی وزیر سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نتن گڈکری نے اتوار کو 8.925 کلومیٹر طویل شوپیان بائی پاس کی تعمیر کے لیے درکار اراضی کے حصول کے لیے 323.03 کروڑ روپے کی رقم کو منظوری دی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نتن گڈکری نے لکھا، “جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں رابطے کو بڑھانے کے لیے، ہم نے NH 444پر 8.925 کلومیٹر طویل شوپیان بائی پاس کی تعمیر کے لیے درکار زمین کے حصول کے لیے 323.03 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔، جو دونوں سروں کو جوڑ رہا ہے۔