سیول//شمالی کوریا کے میزائلی اور ایٹمی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کے پیش نظرجنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے دو روزہ میزائل ٹریکنگ ڈرل کی شروعات کردی۔ جنوبی کوریائی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق یہ جنگی مشق جنوبی کوریا اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ گزشتہ سال جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہوئے ایک سلامتی معاملوں سے متعلق مشاورتی میٹنگ کے دوران کئے گئے معاہدے کے بعد چندمہینوں میں اس قسم کی مشق منظم کی جا رہی ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ماہ چین کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب شی جنپنگ سے شمالی کوریا کو سمجھانے کے لئے دباؤ ڈالیں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے آج کہا کہ ایسا شمالی کوریا کے مسئلے کو سلجھانے میں چین کے مدد کرنے کی حکمت عملی کے تحت ہے ۔اس غیر ملکی دورے کے دوران مسٹر ٹرمپ کا اہم مقصد نیوکلائی اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے مسئلوں پر شمالی کوریا کو بالکل الگ تھلگ کردینا ہے ۔مسٹر ٹرمپ ،مسٹر جنپنگ سے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام تجاویز کوپری طرح نافذ کرنے اور اس پر دباؤ بڑھانے کے لئے دیگر قدم اٹھانے کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔شمالی کوریا کے واحد حامی چین کا وہاں 90فیصد کاروبار ہوتا ہے ۔چین نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو سختی سے نافذ کرے گا اور تیل ،کوئلا،کپڑا اور سمندری حیاتیات درآمدات پر پوری طرح پابندی لگی رہے گی۔افسر نے کہا کہ چین کو اس کی حمایت سے نافذ اقوام متحدہ قومی کونسل کی تجاویز کو نافذ کرنے میں اور سخت رخ اپنانے کی ضرورت ہے ۔یواین آئی