مینڈھر//مینڈھر میں شب قدر کے موقعہ پر رات بھر لوگوں نے عبادت کی۔اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام مرکزی جامع مسجد مینڈھر میں منعقد کیا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے رات بھر عبادت کی۔اس موقعہ پر امام و خطیب جامع مسجد مینڈھر مولانا محمد سلطان نے شب قدر پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو اسلام پر چلنے کی تلقین کی۔اس موقعہ پر جامع مسجد میں ختمات شریف کے علاوہ کئی اسلام کے موضوع پر تقریریں بھی ہوئیں جس سے مسجد میں آئے ہوئے لوگ لطف اندوز ہوئے۔اس دوران امن کے لئے دعائیں مانگی گئی۔دریں اثناراجوری میں بھی ایسے ہی اجتماعات منعقد کئے گئے۔اس سلسلے میں منجاکوٹ میں بھی شب بیداری ہوئی اور عبادات انجام دی گئیں۔