بانہال // بانہال کے چملواس علاقے میں جمعہ کی دوپہر بعد ایک ڈمپر حادثے کا شکار ہو گیا جس کی زد میں آکر ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ہے ۔یہ ڈمپر فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ وابستہ تھا اور ملبہ گرآتے وقت یہ ڈمپر شاہراہ سے کم از کم چار سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی کے کنارے جاگرا۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں ، بانہال والنٹیرز کے رضاکاروں اور پولیس نے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا اور تباہ ہوئی گاڑی میں پھنسے شدید زخمی ڈرائیور کو بانہال ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے مرنے والے ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ ریاض احمد لوہار ولد غلام محی ٰالدین لوہار ساکنہ چملواس بانہال کے طور کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے انہیں شدید زخمی ڈرائیور کو بانہال ہسپتال پہنچانے میں کم از کم ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بعد میں بانہال ہسپتال پہنچانے پر اْسوقت وہاں کوئی مدد نہ ملنے کی وجہ سے چل بسا۔بانہال پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے۔