سرتھل//کانگریس لیڈر شارق سروڑی نے سرتھل کے متعددعلاقہ جات بشمول نروار اوربھاگراکاتفصیلی دورہ کرنے کے بعد کہاکہ پی ڈی پی۔بھاجپاسرکار عوامی خواہشات کااحترام کرنے میںناکام ثاب ت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ لوگوں کوان سے جواُمیدیں تھیں یاجوان جماعتوں کے چناوی وعدے سے وہ وفانہ ہوسکے اور عوامی منڈیٹ کااحترام کرنے میں یہ دونوں پارٹیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔شارق سروڑی نے کہاکہ لوگوں میں پی ڈی پی۔بھاجپاکے تئیں زبردست غصے کی لہرپائی جارہی ہے کیونکہ اسمبلی انتخابات کے وقت رائے دہندگان کو لبھانے کیلئے ان جماعتوںنے جوبھی وعدے کئے وہ سراب ثابت ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں غصہ بڑھ گیاہے۔شارق سروڑی نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بھاجپانے ووٹ بنک کی سیاست میں لوگوں کے جذبات کیساتھ کھواڑ کیاہے، لوگ ان کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں اوریہ حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ حکمران اتحادیوں میں آپسی تال میل کے فقدان سے پورانظام مفلوج ہوکررہ گیاہے۔انہوںنے پسماندہ طبقہ جات کی حالتِ زارپرتشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ خاص طورپرقبایلی بستیاں ہرطرح کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھی جارہی ہیں۔منریگاکے تحت رقومات کی واگزاری میں امتیازی سلوک برتاجارہاہے جبکہ بڑھاپاپنشن اسکیم، بیوائوں کیلئے اسکیموں میں بھی امتیازی سلوک برتتے ہوئے حکمراں جماعتیں اپنے مفادات کوترجیح دے رہی ہیں۔شارق نے کئی وفودسے ملاقات بھی کہ اورانہیں درپیش روزمرہ مسائل بغور سنے اور یقین دلایاکہ وہ مسائل کے ازالہ کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔دورے کے دوران شارق سروڑی نے اعلان کیاکہ عیدگاہ انگارہ کیلئے2.5لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ رکن اسمبلی اندروال کی ذاتی کاوشوں سے کرول۔بدات ، دوری۔گھن، انگرال۔ڈوڈہ سڑکوں پرتال کول کے کام کو منظوری مل چکی ہے جن پرجلد کام شروع کیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگوںکی دیرینہ مانگیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کام پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہونگے۔بعد ازاں بھاجپالیڈر کوچھال عبدالقیوم ملک کے صاجزادے اخترحسین ملک نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی جن کاشارق سروڑ ی نے کانگریس میں والہانہ استقنال کیا۔اس موقع پرکانگریس لیڈران کی اچھی خاصی تعداد موجودتھی۔