دہلی //ملک گیر لاک ڈائون کے سبب التوامیں رکھے گئے 10ویں اور 12کے (سی بی ایس ای) امتحان اب یکم جولائی سے 15جولائی تک ہوں گئے ۔ وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سی بی ایس سی امتحان ،جو لاک ڈائون کی وجہ سے التوامیں رکھے گئے تھے، اب یکم جولائی سے شروع ہو کر 15تک جاری رہیں گے ۔مذکورہ وزارت کے وزیر پوکھرال نے جمعہ کو اعلان کیا کہ طلاب لاک ڈائون کی وجہ سے التوامیں رکھے گئے، امتحان کیلئے شیڈول کا انتظار کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو انہوں نے امتحان کیلئے شیڈول کا علان کر دیا ہے اور یہ امتحان اب یکم جولائی سے شروع ہو کر 15جولائی تک جاری رہیں گے۔